محکمہ موسمیات کی گرج چمک کی ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کی ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں کے دوران گرج چمک کی ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول،عمر کوٹ، تھر پارکر اور میر پور خاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقا ما ت پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی راجستھان (انڈیا) پر موجود ہے جو کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب کی جانب بڑ ھے گا۔ جس کے باعث18 سے20 ستمبرکے دوران زیریں سندھ ( تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیر پور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، جامشورو، لاڑکانہ، دادو، کراچی، حیدر آباد، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ، جبکہ سکھر، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، بارکھان، سبی، ژوب، قلات،خضدار، لسبیلہ اور آواران میں چند مقا مات پر آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ٹھٹھہ، بدین، سجاول،عمر کوٹ، تھر پارکر اور میر پور خاص میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقا ما ت پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 18 سے21 ستمبر کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، شمال اور مشرقی پنجاب (خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور) ، بالائی خیبر پختونخوا (دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور اور کوہاٹ میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے20 ستمبر کے دوران ٹھٹھہ، بدین، سجاول،عمر کوٹ، تھر پارکر اور میر پور خاص میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقا ما ت پر شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آندھی /گرج چمک/شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔