انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 90 پیسے کم ہوگئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 90 پیسے کم ہوگئی
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 90 پیسے کم ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے کی حد پر بند ہوا ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 297 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔ سٹے بازی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے، کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ رہا، 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 307 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی جبکہ 133 میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 3 کروڑ 84 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔ مارکیٹ میں 8 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی مندی ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔