اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے ٗ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی ہے جس کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ٗ بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج ہو گا ۔سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا جس میں دیگر معاملات بھی طے پانے کی امید ہے ٗ ٹی ایل پی نے جن 11پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا ان کو بھی رہا کر دیا ہے ٗ پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے ٗ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکے میں مسئلہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے ۔https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1383924964076658693انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے لوگ اب مسجد رحمتہ اللعالمین کے اندر چلے گئے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے ۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک کا احتجاج جاری تھا اور انہوں نے 11 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔