سعودی فرمانروا نے یمن کے مجبور باپ کی صدا سن لی

سعودی فرمانروا نے یمن کے مجبور باپ کی صدا سن لی
ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے ایک مجبور باپ کی صدا سنتے ہوئے اس کے جڑے ہوئے سر والے بچوں کو آپریشن کے آپریشن کی اجازت دیدی ہے اور اس مقصد کیلئے جلد شام سے اس پورے خاندان کو سعودی عرب لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یمنی باشندے محمد عبدالرحمن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن کے سر جڑے ہوئے تھے ٗ یمنی شہری نے سعودی سفارتخانے کے ذریعے شاہی خاندان سے مدد کی درخواست کی ۔ جب یہ استدعا سعودی شاہی محل میں پہنچی تو بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسے منظوری دیتے ہوئے آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان کے امدادی مرکز برائے طب و جراحت کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس یمنی خاندان کو سعودی عرب لایا جائے اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News