اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیب نے نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلا م کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ نیب کا احتساب عدالت میں درخواست دینے کا فیصلہ ٗ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دی جائے گی ٗ ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں جن میں حدیبیہ پیپر ملز ٗ محمد بخش ٹیکسٹائل ملز ٗ اتفاق ٹیکسٹائلز اور حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں۔محمد بخش ٹیکسٹائل میں نواز شریف کے تقریبا چار لاکھ ٗ حدیبیہ پیپر ملز میں تقریبا 3 لاکھ ٗ حدیبیہ انجینئرنگ میں تقریبا 22 ہزار اور اتفاق ٹیکسائل ملز میں تقریبا 48 ہزار روپے کے شیئرز ہیں ۔ نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مختلف نجی بنکوں میں تین غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکائونٹس ہیں ٗ جن میں بالترتیب تفریبا 6 لاکھ روپے ٗ 566 یورو ٗ 698 ڈالرز اور 498 پائونڈز پڑے ہوئے ہیں۔