اسرائیل نے ایران حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی ، امریکا

Israeli attack on iran
کیپشن: Israeli attack on iran
سورس: google

 ویب ڈیسک :امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر مبینہ حملے کی پیشگی اطلاع ملی تھی لیکن اس نے آپریشن کی توثیق نہیں کی اور نہ ہی اس پر عمل درآمد میں کوئی کردار ادا کیا۔

امریکی میڈیا این بی سی اور سی این این نے اس معاملے سے واقف ذرائع اور ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

مختلف میڈیا نیٹ ورکس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ حملہ ایران کے اندر ہوا۔ سی این این نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہدف جوہری تنصیب نہیں تھی۔

ایک سینیئر عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ جمعرات کو اسرائیل نے امریکہ مطلع کیا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔
سی این این کے مطابق اہلکار نے کہا کہ ’ہم نے جوابی کارروائی کی توثیق نہیں کی۔‘
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیلی حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
اے ایف پی کے ایک سوال کے جواب میں پینٹاگون ڈیوٹی ڈیسک نے کہا کہ وہ اس وقت کچھ کہنے کے لیے نہیں۔