پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج،منظم ترین عسکری ادارہ ہے، برطانوی فوجی افسران کا خراج تحسین

پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج،منظم ترین عسکری ادارہ ہے، برطانوی فوجی افسران کا خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) برطانوی فوجی افسران نے   پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج،منظم ترین عسکری ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کمانڈاینڈسٹاف کالج کے فارغ التحصیل برطانوی افسران کی لندن میں غیرمعمولی تقریب ہوئی۔ برطانوی فوجی افسران نے کوئٹہ کی ناقابل فراموش یادیں، کمانڈ اینڈسٹاف کالج میں گزرے دنوں کے قصے سنا کر حسین یادیں تازہ کیں۔

برطانوی آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈرز  نے  بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت  کی۔برطانوی افسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کمانڈاینڈسٹاف کالج عظیم فوجی ادارہ اور پاکستان کی مہمان نوازی لاجواب ہے،   پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج اور منظم ترین عسکری ادارہ ہے۔

برطانوی آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈڑز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ   پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، فٹنس اور تجربے کا کوئی موازنہ نہیں۔

جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا، پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق اور وابستگی کا بھی حوالہ دیا۔ پاکستان آرمی کی ایمانداری اور ساکھ کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی آرمی چیف نے پاکستانی قوم کی غیرمعمولی فراخ دلی کا بھی نہایت عمدہ الفاظ میں ذکر کیا۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے کمانڈانٹ میجر جنرل نسیم انور کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا،پاکستان ہائی کمیشن کے آرمی اور ائیر ایڈوائزر کرنل تیمور راحت نے تقریب کی میزبانی کی۔

Watch Live Public News