شعیب شاہین کا اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے متعلق بڑابیان

شعیب شاہین کا اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے متعلق بڑابیان
کیپشن: لوٹا ہوا پیسہ واپس آگیا تو ڈالر50 روپے کا ہوجائے گا، شعیب شاہین

پبلک نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی سمیت 2 لوگوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا، جنگل میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں ہوتا، کہ جنگل کا بادشاہ اپنی رعایا کے بارے میں بے حس نہیں ہوتا،بادشاہوں اور جنگلوں کے بھی کوئی قانون ہوتے ہیں،یہ قابل افسوس بات ہے، اس ملک میں رول آف لاء نہیں ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو اس میں کیسے انوسمنٹ آسکتی ہے،جو ملک میں ہو رہا ہے یہ ظلم اور زیادتی ہے،سارا پاکستان کہہ رہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان مدت کیں توسیع لے رہے ہیں،ہم سے رات کی تاریکی میں بلے کا نشان لیا گیا اور کہا گیا ان کے کیسسز نہ سنے جائیں، پاکستان کے الیکشن سے قبل ہم سے لیول پلئینگ فیلڈ چھینی گئی،ہم نے مطالبہ کیا کہ فارم 45 پر کمیشن بنایا جائے ہماری بات نہیں سنی گئی۔

شعیب شاہین نےکہاکہ نواز شریف کو  تیزی کے ساتھ انصاف دیا گیا، ریاستی مشینری ائیر پورٹ پر پہنچائی گئی،ہم نے گزشتہ سال انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر درخواست دی اس کو نہیں سنا گیا،ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلہ کیا گیا۔5 رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تعصب رکھنے والے کیس نہیں سن سکتے،ہماری خواتین کی کوئی ضمانتیں نہیں ہوئی، ان پر ظلم کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ بہاولنگر والے پر سوموٹو ایکشن لیں، پاکستان میں انصاف اور قانون کا گلا دبایا جارہا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز والا معاملہ فل کورٹ کو بھیجا جائے،بے ضمیر ججز نے اڈیالہ جیل میں قانون کا مذاق اڑایا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی گئی،مخالفین نے بھی کہا کہ اڈیالہ جیل میں ججز نے غلط کیا، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔

شعیب شاہین نےمزید کہا کہ  پاکستان سے لوٹا ہوا پیشہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا،ہمارے حکمرانوں کے بچے اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں تو انوسٹمنٹ کیسے آئے گی؟18 بلین ڈالر مفت مراعات ملتی ہے اوپر کے اشرافیہ کو ملک میں حق حکمرانی عوام کو دیا جائے، بادشاہوں کی مدد سے ٹولے کو مسلط کیا گیا۔

انتظار پنجوتھہ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

انتظار پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ترجمان ہوں، میرے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،جیل انتظامیہ اس خلاف ورزی میں ملوث ہے،اوپن ٹرائل کے حوالے سے ہم نے آج عدالت کے اندر نشان دہی کروائی ہے،عدالت نے 22 اپریل سے قبل بشری بی بی کا طبعی معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظار پنجوتھہ نے مزید کہا کہ جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ریلیف ملتا ہے اس پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پھر سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کو ہم ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔

Watch Live Public News