(ویب ڈیسک ) علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ پانچ سو اکیاون میچز کے بعد لگاتار پچیس سال ایمپائرنگ کرنے والےدنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔
علیم سرور ڈار نےسال 2000 میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ میں ڈبیو کیا تھا۔ علیم ڈار نے چند سالوں کے اندر آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں جگہ بنائی۔
علیم ڈار نے تین بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کیا، علیم ڈار نے دو سو اکتیس ون ڈے اور 145 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2010 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سےعلیم ڈار کو ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔