آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی
سورس: Google

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ کا دوسرا نمبر ہے ، اور انگلینڈ کے ہی ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

البتہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ۔ 

ڈیرل میچل اسٹیو اسمتھ اور روہت شرما کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی آئی ہے۔ تینوں بیٹرز بلترتیب پانچویں چھٹے اور ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ چھ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آ گئے۔ 

واضح رہے کہ ٹیسٹ بالروں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا ہے۔

انڈیا کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے ہی کرس ووکس چار درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

Watch Live Public News