سرفراز بگٹی کے وزیراعلٰی بننے کے 48 روز بعد بلوچستان کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

سرفراز بگٹی کے وزیراعلٰی بننے کے 48 روز بعد بلوچستان کابینہ نے حلف اُٹھا لیا
کیپشن: Sarfraz Bugti
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سرفراز بگٹی کے وزیراعلٰی بننے کے 48 روز بعد بلوچستان کابینہ نے حلف اُٹھا لیا گیا ہے۔

بلوچستان میں عام انتخابات کے 70 دن اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حلف اٹھانے کے 48 دنوں بعد بالآخر صوبائی کابینہ بن گئی۔ 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے چھ چھ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان اسمبلی کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب جمعے کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں گورنر عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ ، فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، ن لیگ کے عاصم کرد گیلو، سردار عبدالرحمان کھیتران، سلیم حمد کھوسہ، شعیب احمد نوشیروانی ،نور محمد دمڑ اور راحیلہ حمید درانی شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیاء اللہ لانگو اور طارق حسین مگسی نے بھی حلف اٹھایا۔

وزراء کے قلمدانوں کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ کابینہ میں صرف دو نئے چہرے فیصل جمالی اور بخت محمد شامل ہیں- باقی تمام وزراء اس سے پچھلی حکومتوں میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلی بلوچستان نے چار مشیر مقرر کردیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری اور بابا غلام رسول عمرانی وزیر اعلیٰ کے مشیر ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور نسیم الرحمٰن بھی وزیر اعلیٰ کے مشیر ہونگے۔

میشروں میں صرف ڈاکٹر ربابہ بلوچستان اسمبلی کی رکن ہیں جبکہ علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا