اقوام متحدہ کا افغانستان میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کا افغانستان میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ
پبلک نیوز: افغانستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے افغانستان میں اپنا عملہ کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں متعین کچھ اسٹاف کو قازقستان منتقل کیا جائے گا۔ امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کابل جانے والی کمرشل اور نجی پروازوں کو محکمہ دفاع کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ اور نیٹو فورسز کے ساتھ کام کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی خفیہ دستاویزات کے مطابق طالبان کابل ائیر پورٹ پر ہجوم میں بھی مطلوبہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ طالبان بعض افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں سزا بھی دینا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔