ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کا موقف مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کا موقف مسترد
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور بیرون ملک پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں سامنے آئی ہیں، جن میں سے کچھ بند ہو گئی ہیں اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔ ایف آئی اے نے بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس منگوا لی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔