پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور پولیس نے 25 مئی کے واقعات پر مسلم لیگ ن کی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عدالت سے عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن وہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔