(ویب ڈیسک ) پولیس کی جانب سے مذہبی جماعت کے کارکنان پر شیلنگ کی گئی ، مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹ گئے۔
مذہبی جماعت کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا معاملہ، کارکنان نے سپریم کورٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تو پولیس کی جانب سے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ڈی چوک میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ چند درجن مظاہرین ڈی چوک میں موجود تھے کہ شیلنگ اور قائدین کے اعلانات کے بعد مظاہرین واپس آگئے ۔
سپریم کورٹ کی طرف سے بڑھنے سے رکنے پر پولیس نے شیلنگ روک دی ، مظاہرین ڈی چوک سے لیکر ایکسپریس چوک تک موجود ہیں۔
مذہبی جماعت کے قائدین کی اپیل پر ڈی چوک تک جانے والے مظاہرین ریڈ زون سے واپس آگئے ، مظاہرین دوبارہ جلسے میں شریک ہوگئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔