پرویزالہی نےلکھ کرمجھےاسمبلی توڑنےکی ایڈوائس دےدی،عمران خان

پرویزالہی نےلکھ کرمجھےاسمبلی توڑنےکی ایڈوائس دےدی،عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے۔ زمان پارک میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دوالگ سیاسی جماعتیں ہیں، ق لیگ کی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے لیکن پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہےکہ موجودہ حالات کے ذمہ دار باجوہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نیب جنرل (ر) باجوہ کے کنٹرول میں تھا، انہوں نے نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا۔ میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہے، وہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دارہےکچھ نہیں کہہ سکتا، اسی لیے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے اور جمعہ کو یہ ایڈوائس گورنر کو بھجوادی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق آزاد جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ ن سے مذاکرات کرسکتی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔