راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میر انشاہ میں خودکش دھماکے میں جوان سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء میں 23 سال کے نائیک عابد اور دو شہری شامل ہیں جبکہ اس واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔