لاہور: تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحاریک عدم اعتماد جمع کروائی گئیں ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہرسندھو، خواجہ عمران نذیرنے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جبکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔جبکہ وفاق میں حکمران اتحاد نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا اعلان کیا ہے۔