مہنگائی سے پسی عوام کوحکومت کا جھٹکے پہ جھٹکا

مہنگائی سے پسی عوام کوحکومت کا جھٹکے پہ جھٹکا

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے، سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑرہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سےمتعلق درخواست پر25 فروری کوسماعت کرےگا، اور منظوری کی صورت میں صارفین پر9 ارب روپےسےزائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری طرف وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں نیلم جہلم سرچارچ ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔