اسلام آباد : آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد تر خشک رہے گا لیکن کہیں کہیں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد سرگودھا میں دھند چھائے رہے گی۔
خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک /مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد ، خشک اور بعض مقاما ت پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔