پاکستان رینجرز کے تحت سندھ کے قدیم اور روایتی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے

پاکستان رینجرز کے تحت سندھ کے قدیم اور روایتی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان رینجرز ( سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ ضلع ٹنڈو جام کے علاقے سوبو مگسی گوٹھ میں سندھ کے قد یم اور روایتی کھیل ملا کھڑا کے مقابلوں کا انعقا د کیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مقابلوں میں اندرون سندھ اور جنو بی پنجاب کے مختلف شہر وں سے تعلق رکھنے والے 25 پہلوانوں نے حصہ لیا۔ سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑا کے فائنل مقابلے میں صوبہ سند ھ سے تعلق رکھنے والے پہلوان قربان علی ہو تی پو ٹونے پہلی پوزیشن، سید گلا ب شا ہ نے دوسری پو زیشن اور عا شق علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ تقریب کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حا صل کر نے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس مو قع پر کم سن پہلوانوں کے درمیان ملا کھڑا مقا بلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے اختتام پر کم سن پہلوانوں میں حو صلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔