ایم کیو ایم کے سابق رہنماء لندن میں انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے سابق رہنماء لندن میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم) کے سابق رہنماء محمد انور لندن میں انتقال کرگئے۔محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں صبح 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد انور گزشتہ 4 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سابق رہنماء ایم کیو ایم نے بیوہ اور 3 بچے سوگورا چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ جون 2020 سے قبل ایم کیو ایم کے سابق رہنماء محمد انور کا شمار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔ محمد انور نے گزشتہ سال 2020 میں انکشاف کیا ہے ان کی جماعت نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے، جو پارٹی قیادت کو دیے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔