گلگت: نلتر میں سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب

گلگت: نلتر میں سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب

گلگت (پبلک نیوز) نلتر میں سکی کے کراس کنٹری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ گلگت بلتستان سکاؤٹس بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نلتر کی سفید برف کے چادر پر چوتھی کراس کنٹری سکی مقابلوں میں اتھلیٹس خوب جوہر دکھائے جبکہ کامیاب کھلاڑیوں نے مقامی گیت پر خوب رقص کیا جبکہ فن کاروں نے روایتی تلوار رقص کا مظاہرہ بھی کیا ۔ غیر ملکی کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے لیے بہت اہم مواقع موجود ہیں۔

گلگت بلتستان سکاؤٹس نے چار مختلف کٹیگری کے مقابلوں میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی نے دوسری جبکہ پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن لی۔ مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈ گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے برفیلی کھیل کے شیروں کے لیے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سردیوں سرمائی کھیلوں کا میدان بن جاتا جہاں ملک بھر سے سرمائی کھیلوں کے کھلاڑی اور شائقین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔