لاہور (پبلک نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن ( پی پی ایس سی) سکینڈل کیس میں نامزد ملزم پی پی ایس کے اسسٹنٹ محمد عبداللہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے محمد عبداللہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مرکزی ملزم فہد احمد علی کی ضمانت کی درخواست 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزم فہد احمد علی کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی۔
پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فہد احمد علی ایچ ای سی میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا۔ پراسکیوٹر اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ملزم فہد احمد علی سینٹرل ٹیسٹنگ سروس (CTS) چلا رہا تھا۔