اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پکسے کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ بطور وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وفاقی کابینہ کے اراکین اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد سری لنکا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں دونوں ممالک کے درمخان تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔