ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ محبت میں انسان اندھا ہوجاتا ہے، آپ کو سامنے والے شخص میں اچھائیوں کے سوا کچھ نظرنہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نازش نے اپنی ادھوری محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ “ ہاں میں نے بھی محبت کی ہے ،مگر میں اپنا دماغ اور آنکھیں کھلی رکھنے کی عادی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ میں اس محبت کے بعد زیادہ پریکٹیکل ہو چکی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں توآپ اس کی محبت میں بلکل اندھے ہو جاتے ہیں اور آپ کو اس کے اندر سوائے خوبیوں کے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب اپنی محبت کو فراموش کرکے آگے بڑھ چکی ہیں اور مطمئن ہیں۔
اگر آپ کی محبت دوبارہ پلٹ کر آجائے تو آپ کیا کریں گی ؟۔
اس سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے دو ٹوک اندازمیں کہا کہ ، ’ میں اسےاچھا کھانا پیش کروں گی، ا س سے اچھی طرح بات کروں گی، مگر دوبارہ محبت نہیں کر سکوں گی’۔
نازش جہانگیر نے 2017 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی کم عرصے میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔
انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں کم ظرف، سراب، گھمنڈی اور دل تنہا تنہا سمیت دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نازش اوراداکار ومیزبان محسن عباس حیدر کے مبینہ افئیرکی خبریں کچھ عرصے پہلے تک زیر گردش رہیں، محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات اور لڑائی کی وجہ نازش جہانگیر کو قراردیا تھا، بعد ازاں اس جوڑی کے مابین طلاق ہوگئی تھی۔