ویب ڈیسک: پی ٹی آئی قیادت پر شہراقتدار میں ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں بغیر اجازت احتجاجی ریلی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں شعیب شاہین، عامر مغل، شیر افضل مروت اور علی بخاری نامزد ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 3 بجے پی ٹی آئی کے 1400 سے 1500 کارکنان ریلی کی صورت میں نیشنل پریس کلب پہنچے، کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے دونوں اطراف سے روڑ بلاک کردی۔
مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ روڑ بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔