ویب ڈیسک: چین کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا ہ گیا ہے کہ وہ غزہ میں فوجی آپریشن بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق چینی ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح سٹی میں پہلے ہی انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین غزہ کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے.
چین نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
ترجمان نے کہا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی آپریشن بند کرے اور ایسے اقدامات اٹھائے جس سے مظلوم فلسطینی متاثر نہ ہو
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کے اشارے دے رہا ہے تاکہ حماس کا خاتمہ اور اسرائیل یرغمالیوں کو بازیاب کروایا جاسکے