ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا عدالت کی جاب سے مسترد کر دی گئی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے وابستہ 46 ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی استدعا مسترد کردی.
تفصیلات کے مطابق نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ مراد سعید، امیر سواتی اور شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ زرتاج گل، زین قریشی، عمر ایوب اور دیگران کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے تھانہ غلام آباد کے مقدمہ میں مرکزی قیادت کو اشتہاری دینے کی استدعا کی تھی. پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی بناء پر منظور نہیں کی گئی۔ملزمان کے اشتہاری قراردینے کے حوالہ سے جاری وارنٹ کی مبینہ طور بوگس رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی. انسداددہشت کی عدالت نے درخواست داخل دفتر کردی.
یاد رہے کہ غلام آباد پولیس نے نومئی کو تھانہ کے گھیراؤ جلائو توڑ پھوڑ کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔