سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کی سیٹ سے استعفی دینے کا فیصلہ

سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کی سیٹ سے استعفی دینے کا فیصلہ
کیپشن: Yousaf Raza Gilani
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی سیٹ سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد سینیٹ کی سیٹ سے استعفی دینگے-  جبکہ وہ ملتان سے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور ان کا نام سپیکر قومی اسمبلی کے لئے بھی زیر غور ہے۔ 

تاہم ابھی تک ان کا نام فائنل نہیں ہوا ،راجہ پرویز اشرف جو راولپنڈی کے حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور تاحال سپیکر قومی اسمبلی ہیں ان کا نام بھی سپیکر کےلئے زیر غور ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب عبدالقادر پٹیل اور شازیہ مری کے نام بھی سپیکر قومی اسمبلی کے لئے زیر بحث آئے ہیں-

Watch Live Public News