انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کا اضافہ ہوگیا

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کا اضافہ ہوگیا
کیپشن: انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کا اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک کے ساتھ دیگر بٹن متعارف کرانے کے بعد اب جلد ہی ڈس لائیک بٹن پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع ہو چکی ہے اور ابتدائی طور پر اسے محدود صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ نیا بٹن فی الحال صارفین کو پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک کرنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسے صرف کمنٹس کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔ صارفین اب کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔

یہ فیچر پوسٹس اور ویڈیوز دونوں پر ظاہر ہوگا، تاہم ابتدائی مرحلے میں ڈس لائیک بٹن کو صرف کمنٹس تک محدود رکھنے کا امکان ہے۔

مزید برآں، اس بٹن کی خاص بات یہ ہے کہ ڈس لائیک کی معلومات خفیہ رہیں گی۔ ڈس لائیک کو عام صارفین نہیں دیکھ سکیں گے، صرف کمنٹ کرنے والا اور پوسٹ کا مالک ہی اس کا علم رکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ، ڈس لائیک کرنے والے کا یوزر نیم بھی ظاہر نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے اس فیچر کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور مستقبل قریب میں مزید صارفین کو اس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈس لائیک بٹن متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو ناگوار محسوس ہوا ہے، جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News