نوبیاہتا نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کا سروس ریکارڈ سامنے آگیا

نوبیاہتا نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کا سروس ریکارڈ سامنے آگیا
کراچی ( پبلک نیوز) نوبیاہتا نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کاسروس ریکارڈ سامنے آگیا۔ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے لٹیرے اہلکار کو سنگین الزامات کے باجود معطل اور بحال کیا جاتا رہا۔ ملزم پولیس اہلکارفرزند کو کو کس کس افسر نے بحال کیا۔ سروس ریکارڈ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ سروس ریکارڈ کے مطابق سال دوہزار انیس میں ملزم اہلکار کو دو بار معطل کیا گیا۔ سروس ریکارڈ کے مطابق جولائی میں ملزم اہلکار کی منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ پر مس کنڈکٹ رپورٹ بنائی گئی۔ ایس پی ہیڈکواٹر ویسٹ نےانکوائری کی اور ڈی آئی جی امین یوسف زئی کے دستخط سے ملزم اہلکار بحال ہوا۔ ریکارڈ کے مطابق جنوری دوہزار بیس میں ملزم فرزند کو گھر سے سونا اورنقدی چوری کرنےاورپھر ایک لاکھ بھتہ مانگنےپر معطل کیا گیا۔ سنگین الزامات کی انکوائری ایس ایس ویسٹ نے کی اور ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی نے بحال کیا۔ مختلف جرائم میں ملوث پولیس اہلکار کی 12 سال سروس رہی، 10شوکاز نوٹسز ملے۔ ملزم اہلکار کو کسی بھی الزام پر کوئی بڑی سزا نہیں ملی،نوکری سے غیر حاضری پر بھی شوکاز نوٹس ملے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ملزم اہلکار رات میں ڈیوٹی اور دن میں وارداتیں کرتا تھا۔ شاہ رخ قتل کے وقت بھی ملزم اہلکار کی پوسٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ آفس میں تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔