مائیکرو سافٹ کا 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان

مائیکرو سافٹ کا 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سی ای او مائکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا ہے کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے،اب زیادہ توجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے مشکل ہوتے ہیں مگر ان کو کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کن شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین زیادہ متاثر ہوں گے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2022 میں ایک ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔