عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، چودھری شجاعت

عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، چودھری شجاعت
اسلام آباد: چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں، معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے، شوکاز نوٹسز صرف ان کےغلط اقدام کو روکنے کے لئے دیے ہیں، چاہتا ہوں کہ پرویزالہیٰ مسلم لیگ ق میں ہی رہیں۔ صدر مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ میرے اور پرویز الہیٰ کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا، مجھے پرویزالہیٰ نے بہت کہا کہ خط واپس لے لیں لیکن میں نے کہا یہ ناممکن ہے۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ بات اس حد تک پہنچ گئی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے ایک دیوار بنا لی جائے، میں نے کہا ایسی دیوار تو نہیں بننے دوں گا، دیوار بنانےکا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔