پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 19جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 19جولائی 2021
پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، مثبت شرح 4 اعشاریہ 95 ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 452 نئے کیس رپورٹ،مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 812 تک جاپہنچی، 48 ہزار 850 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 532 کی حالت تشویشناک ہے۔ لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، 60 ہزار عازمین میدان عرفات پہنچ گئے،آج حج کا "رکن اعظم"، "وقوف عرفہ " ادا کیا جائے گا،مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا، مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی۔ تونسہ بائی پاس کےقریب بس اورٹریلرمیں تصادم،27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، بس سیالکوٹ سےراجن پورجارہی تھی،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ، پاکستان تحریک انصاف کی مہم میں مزید تیزی، وزیر اعظم عمران خان آج اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ مظفر آباد کا دورہ کریں گے، وزیراعظم جلسہ عام سے خطاب کریں گے نوازشریف اداکاری کرتےہوئےملک سےفرارہوئے،لیگی قائدکوجیسےہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہوگئے،ایسی اداکاری کی کہ کابینہ کی خواتین روپڑیں،آج عدالتیں آزاد ہیں، ہرکرپٹ کااحتساب ہوکررہےگا،وزیراعظم عمران خان کابھمبر اور آزادکشمیر میں جلسوں سےخطاب

Watch Live Public News