افغانستان نے اپنا سفیر اور سنیئر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

افغانستان نے اپنا سفیر اور سنیئر سفارتی عملہ واپس بلا لیا
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر اور سنیئر سفارتی عملہ کو کابل واپس بلا لیا ہے اور اس کی وجہ افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا اور تشدد قرار دیا گیا ہے، جب تک افغانستان کے سفارتی عملے کے تحفظات دور نہیں کئے جاتے اس وقت تک عملہ کابل میں ہی رہے گا۔ افغان کی وزارت خارجہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ کہ واپس بلا لیا گیا ہے اور یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان میں افغانستان کے عملے کو سکیورٹی تحفظات ہیں اور جب تک یہ تحفظات دور نہیں کئے جاتے اس وقت تک عملے کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا اور اس فیصلہ کی بنیادی وجہ ا فغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور ان پر تشدد ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے واقعہ پر جامع تحقیقات کی جائیں اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے اور اس سلسلہ میں افغانستان کا وفد جلد پاکستا ن کا دورہ کر کے معاملے کا جائزہ لے گا۔

Watch Live Public News