وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی خفیہ ملاقات کا انکشاف
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی خفیہ ملاقات رات گئے لاہور میں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے،یہ خفیہ ملاقات رات گئے لاہور میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے فی الحال وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو استعفی دینے سے روک دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد حمزہ کو استعفی کا کہہ چکے تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپ کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہ کریں سیاست میں کئی آپشنز ہوتے ہیں، مرکز اور پنجاب میں مل کر بہتر فیصلے کرینگے . ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس بھی دائر کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔