سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
کیپشن: CTD's major operation, Osama bin Laden's close aide arrested

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کے کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی انٹرنیشنل آئی ڈی 002 ہے۔ گلوبل ٹیرراسٹ کے طور پر بھی ڈاکٹر امین الحق کا نام شامل ہے۔ نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد ڈاکٹر امین الحق نے افغانستان کا دورہ کیا۔ اپریل 2024 تک ڈاکٹر امین الحق کی موجودگی افغانستان میں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیول کا دہشت گرد اس وقت پاکستان میں کیا کر رہا تھا اس پر کام جاری ہے۔ اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز بھی موجود تھے۔ کس طرح افغانستان کا بارڈر کراس کر کے پاکستان آیا؟ اس پر کام جاری ہے۔

Watch Live Public News