سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ، دوسرے ممالک تبصروں سے گریز کریں، دفترخارجہ

سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ، دوسرے ممالک تبصروں سے گریز کریں، دفترخارجہ
کیپشن: سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ، دوسرے ممالک تبصروں سے گریز کریں، دفترخارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے، افغان حکام کو بنوں پر حملے پر شدید تحفظات سے آگاہ کردیا، افغان حکومت مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیئے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے، ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکا کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں خلاف ورزی کرنے والے کو نکلا جاتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں 44 ہزار افغان شہری تیسری ملک کے جانے کے لیے انتظار کررہے ہیں۔ اس بارے میں ملالہ یوسفزئی کے بیان کا علم نہیں، ملالہ یوسفزئی سے امید کرتے ہیں کہ تیسرے ملک پر زور دیں گی کہ ان افغان شہری کو جلدی بلا دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 محرم کو امام بارگاہ علی ابنِ ابی طالب مسقط پر حملے کی مذمت کرتا ہے، یہ دہشت گردی کا بہیمانہ واقعہ ہے اور ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس واقعے سے دہشت گردی کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کی اہمیت پتہ چلتی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی مہاجرین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔ خان یونس مہاجر کیمپ حملے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سری نگر محرم کے جلوس کے شرکاء کی گرفتاریوں کی مذمت اور گرفتار عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کے لیے اپنی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میرادوف پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے میں دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کو نکالا جاتا ہے، روانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News