جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت
کیپشن: Retired Justice Mazhar Alam Mian Khel also apologized for becoming an ad hoc judge

ویب ڈیسک: ایڈہاک ججز کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں 4 میں سے اب 3 ججز نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی حیثیت سے تعیناتی پر معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے بذریعہ خط جوڈیشل کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

یادرہے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس ر مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو باقائدہ خط لکھ کراپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے دوبارہ ایڈہاک جج بنائے جانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا۔
اس حوالے سے جسٹس (ر) مقبول باقر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔

Watch Live Public News