(ویب ڈیسک ) لاہور میں اکبری گیٹ کے علاقہ میں بچوں سے فحش حرکات کرنے والا ایک درندہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے اکبری گیٹ کے ایریا میں لاٹری کی دوکان بنا رکھی ہے۔ ملزم دوکان پر آنے والی بچیوں کو ورغلا پھسلا کر انکے ساتھ فحش حرکات کرتا تھا۔
ملزم کی فحش حرکات اور بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں درندے کو بچوں کے ساتھ فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ملزم عابد بٹ عرف بٹ لاٹری والے کو گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔