لاہور: ڈیفنس  میں شوہر نے بیوی ، بیٹی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

لاہور: ڈیفنس  میں شوہر نے بیوی ، بیٹی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی  میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا  تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مختار نے بیوی شہناز اور بیٹی سمعیہ کو چھری کے وار سے قتل کیا۔  علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورملزم گرفتار کر لیا ۔

ایس پی کینٹ اویش شفیق کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News