ویب ڈیسک: (علی زیدی) رواں سال نومبر میں امریکا میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کیلئے مضبوط ترین امیدوار سمجھا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پولز بھی سابق صدر کو بائیڈن کے مقابلے میں طاقتور امیدوار بتا رہے ہیں۔ تاہم اب ایلون مسک نے سابق صدر کی مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنی حالیہ ٹوئٹ میں ایک چارٹ پیش کیا ہے۔ جس میں امریکا میں مقیم مختلف قومیت کے لوگوں کی سالانہ آمدن کا موازنہ کیا گیا ہے۔
اس چارٹ میں پہلے نمبر پر بھارتی نژاد امریکی ہیں۔ جن کی سالانہ آمدن 1 لاکھ 19 ہزار 858 امریکی ڈالر ہے۔
چارٹ میں دوسرے نمبر پر تائیوانی نژاد امریکیوں کا ہے۔ جس کی سالانہ آمدن 95 ہزار 736 امریکی ڈالر ہے۔
اسی طرح چینی نژاد امریکی 81 ہزار 487 ڈالرز کیساتھ تیسرے اور جاپانی نژاد امریکی 80 ہزار 036 ڈالرز کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
فہرست میں پانچواں نمبر پاکستانی نژاد امریکیوں کا ہے۔ جن کی سالانہ آمدن 77 ہزار 315 امریکی ڈالر ہے۔ اسی طرح فلپانی نژاد امریکی 75 ہزار 279 ڈالرز کیساتھ چھٹے اور انڈونیشین نژاد امریکی 74 ہزار 497 ڈالرز کیساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
لسٹ میں 72 ہزار 074 ڈالرز کیساتھ آٹھواں نمبر کوریئن نژاد امریکیوں اور نواں نمبر 67 ہزار 538 ڈالرز کیساتھ کمبوڈین نژاد امریکیوں کا ہے۔
فہرست میں 10 واں نمبر 67 ہزار 372 ڈالرز کیساتھ ہمونگ نژاد امریکیوں اور 11 واں نمبر ویتنامی نژاد امریکیوں کا ہے۔ جن کی آمدن 67 ہزار331 ڈالر ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں وائٹ امریکیوں کا نمبر 12 واں ہے۔ جن کی سالانہ آمدن 65 ہزار 902 امریکی ڈالر ہے۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا ہے کہ واقعی امریکا مواقعوں کی سرزمین ہے۔
یہی وجہ ٹرمپ کی مقبولیت کی بھی ہے۔ جس نے انتخابی نعرہ لگایا ہے کہ “make America great again”
جس کا مقصد مقامی وائٹ امریکیوں کو دوبارہ سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔