لاہور(پبلک نیوز) مصباح الحق نے کہا ہے ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، محمد عامر کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی انجری تھی۔
ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اچھی ہیں ، جتنا آپ اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تیاری بھی اچھی ہوتی، اس سیریز سے ہمیں اپنی تیاریوں کا پتہ چلے گا ، انگلینڈ جاکر ہمارے پاس ابھی کافی وقت ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ہمیں جو بھی مسائل ہیں اس کو حل کرنا ہے ، جو بھی مسائل ہیں اگلی سیریز میں اس کا حل نکالیں گے، فیلڈنگ کو پریکٹس سے ہی بہتر کیا جاسکتا ہے ، ہماری ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار کافی بہتر ہے ، صوبائی سطح کے کوچز کو فیلڈنگ پر کام کرنا چاہیے، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان سمیت کافی اچھے فیلڈرز موجود ہیں۔ ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، محمد عامر ریٹائرمنٹ کے واپس لے کر پرفارم کرتے تو ان کے دروازے کھلے ہیں ۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو ان کو ضرور شامل کریں گے ، شاہنواز دھانی میں بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ حارث رؤف بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تبدیلی میں مسائل ہیں، کھلاڑی کب پرفارم کر جائے یہ کہنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، کوشش یہی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو مکمل موقع دیں ، ہمیں ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کیلئے وقت مل گیا ہے۔