الیکشن کو شفاف بنانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے

الیکشن کو شفاف بنانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہارنے اور جتنے والے کے درمیان ازلی تنائوجاری ہے، الیکشن کو شفاف بنانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری حکومت الیکشن میں دھاندلی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، ووٹ پرڈاکہ ڈال کر اقتدار میں آنے والے شاہی خاندان کی دکان بند ہوجائیگی، ہم شفاف،آزادانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، ہماری حکومت الیکشن میں دھاندلی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ پرڈاکاڈال کراقتدار میں آنےوالےشاہی خاندان کی دکان بندہوجائیگی،ای وی ایم سےدھاندلی کےکئی راستےبندہوجائینگے،ایک حلقےمیں ووٹ کاسٹ کرنےوالادوسرےمیں ووٹ نہیں ڈال سکےگا،بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینان لیگ کی سیاسی موت ہے۔

Watch Live Public News