پیرس ( ویب ڈیسک ) لیجنڈ آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرہ آفاق مونا لیزا پینٹنگ کی جعلی کاپی تقریبا 53 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے جبکہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ تین لاکھ ڈالرز میں فروخت ہو سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیونارڈر ڈا ونچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کی ایک جعلی کاپی 53کروڑ 32لاکھ 90 ہزار میں فروخت ہوئی ہے جس کے بارے میں اس کے آرٹسٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ اصل پینٹنگ سے بھی زیادہ حقیقت کے قریب ہے۔ نیلامی کے دوران 14 افراد نے اس پینٹنگ کو خریدنے کیلئے بولی لگائی مگر اب یہ معلوم نہیں کہ اسے خوش نصیب کہا جائے گا جس نے یہ جعلی پینٹنگ اتنی مہنگی خریدی ہے۔کرسٹی ویب سائٹ پر جب اس کی آن لائن بولیاں شروع ہوئی تو وہ 2.4 ملین یورو تک پہنچ گئی جس کے بارے میں ابتدائی تخمیہ دو سے تین لاکھ یورو لگایا جا رہا تھا ۔ یہ پینٹنگ آرٹ کے ایک دلدادہ نے فرنس میں نوادرات کے ایک ڈیلر سے حاصل کی تھی جہاں سے اس پینٹنگ نے عالمی میڈیا میں اپنی جگہ بنائی ۔ یہ پینٹنگ حقیقت کے اس قدر قریب تھی کہ لوور میوزیم میں لگی مونا لیزا کی اصل پینٹنگ پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔