اقوام متحدہ اسرا ئیل کی حمایت میں حد سے گزر گیا

اقوام متحدہ اسرا ئیل کی حمایت میں حد سے گزر گیا
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیل کو ایسے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے جہاں پر بچوں کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں جبکہ عالمی ادارے میں ہی ایسے دستاویزات پیش کئے گئے تھے جن میں یہ بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے کے دوران سکولوں کو تباہ کیا تھا اور ان میں کئی سکول اقوام متحدہ کے زیر انتظام بھی تھے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انونیو گیٹرس نے سال 2020 کے دوران بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سے اسرائیل کا نام حیرت انگیز طور پر غائب ہے ٗ مگر حیران کن طور پر اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیل کو تنبیہ کی ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔تشویشناک امر یہ ہے کہ اقوام متحدہ اس سے قبل یہ تصدیق کر چکا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے پر سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کئے اور ایسے مقامات کی تعداد تیس سے بھی زائد ہے ٗ عالمی میڈیا کی طرف سے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانیوالی اس رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News