نارووال ( پبلک نیوز) گاؤں جسڑ میں پولیس کی وردیاں پہنے پانچ ڈاکوگھر میں گھس گئے۔ مسلح ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو گھنٹوں تک مرد اور خواتین کو ہراساں کرکے گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ ڈاکو 34000 کیش، دو موبائل ایک کیمرہ اور لاکھ سے زائد کا سونا لوٹا۔ گاؤں جسڑ میں پولیس وردیوں میں ملبوس پانچ مسلح ڈاکو محنت کش کے گھر داخل ہوئے۔
ڈاکوں نے گھر میں موجود خواتین بچوں سمیت تمام افراد کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیا اور کنڈی لگادی۔ ڈاکو تین گھنٹے تک گھر کے تمام کمروں کے جامہ تلاشی لیتے رہے۔ اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔