کینیڈا کا لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا اعلان

کینیڈا کا لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا اعلان
ٹورنٹو ( ویب ڈیسک ) کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال زیادہ پناہ گزینوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت فراہم کریں گے اور یہ تعداد دو گنا کر دی گئی ہے ٗ کینیڈا مہاجرین کی بحالی کے عالمی مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن ٗ پناہ گزین اور شہریت مارکو مینڈسینو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک عالمی مہاجرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس سال زیادہ مہاجرین اور ان کے اہل خانہ کو قبول کرے گا ٗ کینیڈا قریب دو گنا زیادہ محفوظ افراد کو قبول کرے گا جنہوں نے ملک پہنچنے کے بعد پناہ کی درخواست دی ہے اور پناہ گزین کا درجہ حاصل کیا ہے ۔ کینیڈا کی طرف سے مہاجرین کو قبول کرنے کی نئی تعداد اب 45 ہزار کر دی گئی ہے ٗ جبکہ کینیڈین وزیر اس سے قبل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا ملک 2021 سے 2023 کے درمیان 12 لاکھ تارکین وطن کو کینیڈا میں خوش آمدید کہے گا ۔ اب اس نئے بیان کے بعد اس تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News