لاہور ( پبلک نیوز) اردو بازار دکان کے باہر کتابوں کا سٹال لگانے کا جھگڑا اردو اردو بازار کے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ ایک گروپ نے جان بچانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔ اردو بازار کے لوگوں نے دوڑ کر اپنی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق ندیم نامی گروپ نے مرزا رمضان نامی کتاب فروخت کرنے والے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی آواز سن کر پورے اردو بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کرنے والوں کی اور لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
مقامی پولیس نے تاہم دونوں گروہوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کے خلاف درخواست تھانہ میں دیں۔